6 دسمبر 2013 - 20:30
عراق اور شام کی سرحدوں کے درمیان تین سرنگوں کا انکشاف

عراق کے الانبار صوبے میں سرحدی محافظوں نے شام کے مسلح افراد کے استعمال میں آنے والی تین سرنگوں کا انکشاف کیا ہے۔

ابنا: عراق کے الانبار صوبے میں سرحدی محافظوں نے شام کے مسلح افراد کے استعمال میں آنے والی تین سرنگوں کا انکشاف کیا ہے۔ العالم کی رپورٹ  کے مطابق شام کے مسلح دہشتگرد ان سرنگوں کو ہتھیاروں اور ایندھن کی منتقلی کے لئے استعمال کیا کرتے تھے۔ عراق کی سرحدی سیکورٹی فورسز کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے ایک سرنگ کا لمبائی 300 میٹر تک کی بھی تھی اور یہ سرنگیں شام کی سرحد تک جاتی ہیں اور دونوں طرف سے استعمال ہوتی رہی ہیں اور دہشتگردوں نے صحرائی علاقہ ہونے کی بنا پر ان سرنگوں کو آسانی کے ساتھ کھود لیا۔ بہر حال اس عراقی عہدیدار نے مزید کہ کہ ان سرنگوں کے انکشاف کے بعد عراقی سرحدی سیکورٹی اہل کاروں نے اس پورے علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲